مسلم حکمران قبلہ اول کو بچانے کیلئے متحد ہوجائیں‘ سنی علما کونسل

عالمی دنیا فلسطینیوں کے قتل عام، انسانی حقوق خلاف ورزیوں کا نوٹس لے‘ مولانا حافظ حسین احمد

پیر 4 دسمبر 2023 14:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2023ء) صدر سنی علما کونسل لاہور وصوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمدنے کہا ہے کہ مسلم حکمران قبلہ اول کو بچانے کیلئے متحد ہوجائیں ، اسرائیلی ظلم کیخلاف اہل مسلم پر جہاد فرض ہوچکا اسرائیل عالمی امن کیلئے مستقل خطرہ بن چکا ہے ،عالمی دنیا فلسطینیوں کے قتل عام، انسانی حقوق خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ اقوام متحدہ اسرائیل کے مذموم مکروہ مقاصد اور درندگی پوری دنیا پر واضح ہو چکے ہیں ،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت معطل کر کے اس کے خلاف کارروائی کرے ، جنگی جرائم میں ملوث قرار دے کر سزا کا تعین کرے۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی جنگ بندی کی قرار داد کو نہ ماننا اسرائیل کی ہٹ دھرمی ہے ، پوری دنیا میں لاکھوں افراد کے فلسطینی مسلمانوں کے حق میں مظاہرے اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اسرائیل کا اقدام کسی طور بھی جائز نہیں۔