Live Updates

عمران خان کی انسداد دہشت گردی عدالت سے عبوری ضمانتوں کی منسوخی کے خلاف درخواستوں پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

پیر 4 دسمبر 2023 15:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2023ء) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی ڈویثزن بینچ نے جناح ہائوس حملہ کیس سمیت سات مقدمات میں سابق وزیراعظم عمران خان کی انسداد دہشت گردی عدالت سے عبوری ضمانتوں کی منسوخی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی دو رکنی بینچ نے پیر کو سماعت کرنا تھی تاہم دو رکنی بینچ کی کاز لسٹ منسوخ ہونے کی وجہ سے درخواستوں پر سماعت نہ ہو سکی عدالت نے سماعت بغیر کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی ۔سابق وزیراعظم عمران خان نے انسداد دہشت گردی عدالت سے ضمانتیں خارج کرنے کے اقدام کو ہائیکورٹ چیلنج کررکھا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات