ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، میدانی علاقوں میں سموگ / دھند چھائے رہنے کا امکان

پیر 4 دسمبر 2023 18:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2023ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں سموگ / دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔

(جاری ہے)

اس دوران پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ /دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہا ۔ اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 09،سکردو منفی 06، کالام منفی 04،گلگت، ہنزہ، گوپس اورقلات میں منفی 02ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :