اسرائیل کی طرف سے گنجان شہری آبادی پر فضائی حملے اجتماعی سزا کے مترادف ہیں ،اہل سنت و جماعت

پیر 4 دسمبر 2023 20:05

pکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2023ء) اہل سنت و جماعت کے رہنما ذوالفقار علی طارقی قادری ڈاکٹر مزمل حسین قادری سیاسی و سماجی رہنما ڈاکٹر محمد ظاہر لانگو نصیب اللہ خان سومرو نے کلی جیو ڈاکٹر میر شبیر احمد کھوسہ کے گھر میں محفل کا اہتمام ہوا رہنمائوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے گنجان شہری آبادی پر فضائی حملے اجتماعی سزا کے مترادف ہیں اسرائیل فلسطین کو صفہ ہستی سے مٹانے کے لیے شہری آبادی اور ہسپتالوں میں حملہ کر کے اپنی ناکامی کو چھپانا چاہتا ہے اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے ان کو دو ریاستوں پر قبول کرنا فلسطینیوں کے ساتھ ظلم کی انتہا ہوگی اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی خاموشی سے لگتا ہے کہ وہ اسرائیل کے حمایتی ہیں اگر فلسطین پر بمباری نہیں روکا گیا تو یہ جنگ صرف فلسطین کا نہیں ہوگا بلکہ پوری دنیا اس جنگ میں کود پڑے گی اسرائیل کی شدید بمباری کو روکنے کے لیے فل فور مسلم امہ جدوجہد تیز کرے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جا سکے مسلم حکمران صرف مذمت کرنے کی حد تک نہ رہیں بلکہ عملی اقدامات اٹھائیں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلمانوں پر زمین تنگ کیا جا رہا ہے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم پر مسلم حکمران خاموش نہ رہے بلکہ جہاد کا اعلان کریں جب تک جہاد کا اعلان نہیں ہوگا تب تک کشمیر فلسطین یمن شام جنگ کی حالات میں رہیں گے مسلم حکمران عیش و عشرت سے نکل کر مظلوم فلسطینوں کے آواز بنے اگر مسلم حکمران اسرائیلی بربیرت پر خاموش رہیں تو آنے والے وقت مسلمانوں کے لیے زمین تنگ کیا جائے گا خاموشی کا روزہ توڑ کر مسلم حکمران اپنا کردار ادا کریں