پشاور میں اسکول کے قریب دھماکہ،6 افراد زخمی ہو گئے

زخمی ہونے والے بچوں کی عمر 7 سے 10 سال کے درمیان ہیں،دو زخمی بچوں کی حالت تشویشناک

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 5 دسمبر 2023 11:53

پشاور میں اسکول کے قریب دھماکہ،6 افراد زخمی ہو گئے
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 05 دسمبر 2023ء ) پشاور میں ورسک روڈ پر نجی بینک اور اسکول کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔ایل آر ایچ ترجمان کے مطابق ورسک روڈ دھماکے کے چھ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال لایا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے بچوں کی عمر 7 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔دو زخمی بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کلا اس حوالے سے ابتدائی بیان آیا ہے جس کے مطابق دھماکہ بارودی مواد پھٹنے سے ہوا ہے۔ایس پی ورسک ارشد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ صبح 9 بج کر 10 منٹ ہوا۔دھماکے میں چار کلو گرام بارود استعمال کیا گیا۔ٹارگٹ کون تھا اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔دھماکے میں تین بچے زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بارودی مواد سڑک کنارے سیمنٹ بلاک میں چھپایا گیا تھا۔دھماکے میں بھتے کے عناصر کو بھی دیکھا جا رہا ہے ۔پولیس نے ارد گرد کے علاقوں میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا۔

متعلقہ عنوان :