لاہورسمیت پنجاب کے بیشترشہروں میں موسم سرد وخشک جبکہ میدانی علاقوں میں سموگ اور دھند کا راج بدستور برقرار،محکمہ موسمیات

منگل 5 دسمبر 2023 20:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2023ء) محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم سرد وخشک جبکہ میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات سموگ اور دھند پڑنے کا امکان ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

(جاری ہے)

صوبائی دارالحکومت لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 11جبکہ زیادہ سے زیادہ 23 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 46 فیصد رہا۔لا ہور میں مجموعی طور پر آلودگی کی شرح 186 تک پہنچ گئی،اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں ڈی ایچ اے فیز 8 میں ایئر کوالٹی انڈیکس 280 ،پولو گرائونڈ 209 ،مراتب علی روڈ 189،فدا حسین روڈ 190 اور ذکی فارمز پر187ریکارڈ کیاگیا۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے ۔