حکمرانوں نے لرننگ ڈارائیونگ لائسنس کی فیس پر عوام سے 940روپے زائد وصول کرنے کی منظوری دیدی

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم بدھ 6 دسمبر 2023 14:24

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 06 دسمبر 2023ء ) حکمرانوں نے عوام کی جیبوں سے ایک ایک روپیہ لوٹنے کی پلاننگ مکمل کرلی ہے بجلی‘ گیس‘ آٹے‘ دال‘ چینی اور کھانے پینے کی دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کئی گنا اضافے کے بعد اب حکمرانوں نے لرننگ ڈارائیونگ لائسنس کی فیس پر عوام سے 940روپے زائد وصول کرنے کی منظوری دیدی ہے قبل ازیں لرننگ ڈرائیونگ لائسنس کی فیس 60روپے تھی جو بڑھاکر 1000روپے کردی گئی ہے جبکہ چھوٹے بچوں اور ان کے والدین پر موٹر سائیکل چلانے کے الزام میں ایف آئی آر کا سلسلہ بھی جاری ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ نگران حکومت کا کام صرف اور صرف الیکشن کروانا مگر اس غیر قانونی نگران حکومت جس کی آئینی مدت کب کی ختم ہوچکی ہے عوام پر مہنگائی کے کوڑے برسانے میں لگی ہے 60روپے والے لرننگ لائسنس 1000روپے کرنا اس بات کو تقویت دے رہا ہے کہ قوم لائسنس نہ بنوائے شہریوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اس ظلم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا