
طلبہ و طالبات کامستقبل ستیا ناس کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے ،سندھ ہائیکورٹ
بدھ 6 دسمبر 2023 23:17
(جاری ہے)
کراچی یونیورسٹی نے ایس ایم لاء کالج کی جانب سے 150طلبہ و طالبات کو داخلے دینے کے ابتدائی مرحلے میں اعتراضات کیوں نہیں اٹھائے بچوں نے ایک سال قبل داخلہ لیا ،امتحانات کی فیسیں ادا کردیں۔ ایک سال سے کلاسیں لے رہے ہیں اور اب امتحانات کا مرحلہ آنے پر اعتراضات کیوں اٹھائے جارہے ہیں معزز عدالت نے ایک دن کی مزید مہلت دیتے ہوئے کراچی یونیورسٹی کو ہدایت دی کہ اگر ان کے پاس کوئی قانونی جواز ہے کہ یہ داخلے غلط ہیں تو اگلی سماعت تک عدالت میں پیش کریں لیکن ،بچوں کے مستقبل سے نہ کھلیں ۔
معزز عدالت نے سماعت 7دسمبر تک کے لئے ملتوی کردی ۔ واضح رہے کہ ایس ایم لاء کالج کے طلبہ و طالبات نے پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور سے ملاقات کر کے اپنے ساتھ ہونے والی ظلم و زیادتی سے آگاہ کیا تھا ۔ الطاف شکور نے متاثرہ طلبہ و طالبات کو قانونی مدد اور انصاف کی فراہمی کے لئے یقین دہانی کراتے ہوئے خرم لاکھانی ایڈووکیٹ کو اس معاملے پر سندھ ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر ایس ایم لاء کالج کی طالبہ فاطمہ قائد کی جانب سے عدالت میں پٹیشن دائر کی گئی ۔سماعت کے بعد میڈیا نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے الطاف شکور نے کہا کہ ایس ایم لاء کالج کے طلبہ و طالبات کے ساتھ ظلم وزیادتی ہورہی ہے ۔ ان کا قصور صرف یہ تھا کہ انہوں نے قانونی طریقہ کار کے مطابق داخلے لئے تھے ۔ عین امتحانات کا مرحلہ آنے پرکراچی یونیورسٹی نے 50بچوں کو امتحانات میں بیٹھنے سے منع کردیا جس پر ان بچوں نے پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی سے رجوع کیا ۔پی ڈی پی انہیں انصاف دلانے کے لئے میدان میں آئی ہے ۔ یہ بچے مستقبل کے معمار ہیں ۔ الطاف شکور نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی اورتانیہ خاصخیلی کیس کو پاسبان ہی دیکھ رہی ہے۔ اسی طرح ناظم جوکھیو کیس اور ڈائو میڈیکل کالج کے طلبہ و طالبات کے ساتھ ہونیوالی ظلم و زیادتی اور این ٹی ایس ٹیسٹ میرٹ کی دھجیاں بکھیرنے پر بھی پاسبان نے ہی عدالت میں مقدمات دائر کرکے انہیں انصاف فراہم کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت میں چور ڈاکو اور لٹیرے بیٹھے ہیںجو میرٹ کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی میرٹ کی جنگ لڑرہی ہے۔پاسبان کے وکیل خرم لاکھانی ایڈووکیٹ نے کہا کہ تیسری سماعت پر بھی لاء کالج اورکراچی یونیورسٹی ایک دوسرے پر الزامات ڈالتے رہے ۔ کراچی یونیورسٹی اور ایس ایم لاء کالج کی آپس کی چپقلش میں طلبہ و طلبات کا مستقبل تباہ ہورہا ہے ۔ عدالتی کاروائی مثبت سمت کی جانب بڑھ رہی ہے اور فیصلہ طلبہ و طالبات کے حق میں ہوتا ہو انظر آرہا ہے۔ درخواست گزر فاطمہ قائد نے کہا کہ ہم پر امید ہیں کہ اگلی سماعت تک کراچی یونیورسٹی ، ایس ایم لاء کالج اور ہائر ایجوکیشن کے درمیان معاملات حل ہوجائیں گے اور ہمارے مستقبل کو برباد ہونے سے بچایا جائے گا ۔مزید قومی خبریں
-
تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے صحت کارڈ پلس میں علاج شامل کرنے کا اعلان
-
صوبائی حکومت کی ترجیحات میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی سر فہرست ہے ،میرسرفرازبگٹی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ڈرون حملوں کی شدید مذمت ،اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت
-
جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں‘سینئرصوبائی وزیر کی عوام سے اپیل
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مائوں کا عالمی دن ’’ ورلڈ مدرز ڈے ‘‘ 11مئی کوبھرپور انداز سے منایا جائے گا
-
رانا تنویرحسین سے پرویزرشید کی ملاقات ،پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو
-
ساہیوال، پڑول پمپ پرڈاکوئوں نے زمیندار کے بھائی کو گولی ماردی ،23 ہزار نقدی چھین کر فرار ،مقدمہ درج
-
والٹن میں پاک فوج نے تین ڈرنزحملے ناکام بنا دئیے
-
عمران خان اور ہمارے لئے پاکستان ریڈ لائن ہے‘ عالیہ حمزہ
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کا دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
پاک فضائیہ نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا، ڈاکٹرراغب حسین نعیمی
-
ہم بھارت سے ڈرنے والے نہیں ، دشمن کے حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا، گورنرسندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.