سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کے وکیل کو دلائل دینے کیلئے مزید وقت دیدیا گیا

بدھ 6 دسمبر 2023 23:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2023ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کے وکیل کو دلائل دینے کیلئے مزید وقت دیدیا۔

(جاری ہے)

عدالت کی جانب سے جاری سماعت کے تحریری حکمنامہ میں کہاگیا ہے کہ 11 دسمبر کو الیکشن کمیشن کے وکیل نے دلائل نہ دیئے تو ریکارڈ دیکھ کر فیصلہ کر دیں گے۔اس سے قبل عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو تحریری دلائل جلد از جلد جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔