پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم سرد وخشک رہنے ،میدانی علاقوں میں سموگ و دھندپڑنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

بدھ 6 دسمبر 2023 23:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2023ء) محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم سردوخشک رہنے جبکہ میدانی علاقوں صبح کے اوقات میں سموگ اور دھند پڑنے کا امکان ہے ۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے اکثر علاقوں میں موسم سرداور خشک رہا۔

(جاری ہے)

صوبائی دارالحکومت لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 10جبکہ زیادہ سے زیادہ 22سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، ہوا میں نمی کا تناسب 35فیصد رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 168تک پہنچ گئی ،اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں فاسٹ یونیورسٹی میں ایئر کوالٹی انڈیکس میں 194،یو ایم ٹی 189،پولو گرائونڈ 178،مراتب علی روڈ 181،فدا حسین روڈ168اورپاکستان انجینیرنگ سروس میں 176ریکارڈ کیاگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔