القادر ٹرسٹ کا چیریٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کا معاملہ ایک پھر ہائیکورٹ پہنچ گیا

رجسٹریشن کی درخواست مسترد ہونے کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر لیبر اینڈ انڈسٹریز اور چیف کمشنر اسلام آباد کو نوٹسز جاری کر دیے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 7 دسمبر 2023 11:53

القادر ٹرسٹ کا چیریٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کا معاملہ ایک پھر ہائیکورٹ ..
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7دسمبر۔2023ء) القادر ٹرسٹ کا چیریٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کا معاملہ ایک پھر ہائیکورٹ پہنچ گیا۔ ڈائریکٹر لیبر اینڈ انڈسٹریز کی جانب سے رجسٹریشن کی درخواست مسترد ہونے کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی، القادر ٹرسٹ کی جانب سے وکیل جہانزیب سکھیرا عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست میں ڈائریکٹر لیبر اینڈ انڈسٹریز کو فریق بنایا گیا ہے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر لیبر اینڈ انڈسٹریز اور چیف کمشنر اسلام آباد کو نوٹسز جاری کر دیے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر نوٹس جاری کیے۔ درخواست میں ڈائریکٹر لیبر اینڈ انڈسٹریز کے فیصلے کو کلعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔دوسری جانب اسلام آباد کی خصوصی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل پر مبنی القادر ٹرسٹ کیس میں تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشریٰ بیگم کی عبوری ضمانتوں میں 13 دسمبر تک توسیع کردی ہے اور آئیندہ تاریخ درخواستوں پر حتمی دلائل کے لئے مقرر کی ہے عدالت نے توشہ خانہ کیس میں ضمانت میں آئیندہ تاریخ تک توسیع کردی ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں موجود تھے جبکہ چیئرمین تحریک انصاف کے وکلا سردار لطیف کھوسہ اور نیب کے پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے بعد ازاں تحریک انصاف کے سابق چیئرمین کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ190 ملین کرائم ایجنسی نے جب برآمد کیا تو نیب کی مرضی سے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں آیا تھا چیف جسٹس کی سربراہی میں 35 ارب روپے کو سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں جمع کیا گیا تھا 190 ملین پاؤنڈ سے سابق چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کا کوئی لینا دینا نہیں تھا۔