پاکستان امریکہ کے ساتھ مستقل رابطے اور بات چیت کے لیے پرعزم ہے، ترجمان دفترخارجہ

جمعرات 7 دسمبر 2023 17:31

پاکستان امریکہ کے ساتھ مستقل رابطے اور بات چیت کے لیے پرعزم ہے، ترجمان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2023ء) دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ رواں ہفتے سینئر امریکی حکام کے پاکستان کے دوروں کا سلسلہ جاری ہے، ان میں اسسٹنٹ سیکرٹری برائے پاپولیشن، پناہ گزین اور مائیگریشن جولیٹا والس نوائس، افغانستان کے بارے میں نمائندہ خصوصی ٹام ویسٹ اور پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری الزبتھ ہورسٹ کے دورے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے جمعرات کو پریس بریفنگ میں کہا کہ یہ دورے امریکہ کے ساتھ افغانستان کی صورتحال سمیت متعدد مسائل پر جاری مذاکرات کا حصہ ہیں لیکن ان تک محدود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ مستقل رابطے اور بات چیت کے لیے پرعزم ہے۔