آصف زرداری سے بلوچستان کے سابق وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو کی ملاقات ،پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

سکندر عمرانی ،سید نظام الدین، سید حمید، نصیر احمد بزنجواور میر عبدالوہاب بزنجو بھی شامل ہونے والوںمیں شامل

جمعرات 7 دسمبر 2023 23:00

آصف زرداری سے بلوچستان کے سابق وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو کی ملاقات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2023ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد بلوچستان کے سابق وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو سمیت دیگر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

بلوچستان حکومت کے سابق وزیر سکندر عمرانی ،سید نظام الدین، سید حمید، نصیر احمد بزنجواور میر عبدالوہاب بزنجو سمیت و دیگر نے بھی شمولیت کا اعلان کی۔آصف زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والی بلوچستان کی سیاسی شخصیات کو خوش آمدید کہا۔۔اہم سیاسی شخصیات کی شمولیت کے موقع پر علی حسن زہری بھی موجودتھے۔