y پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع سبی کے ضلعی ایگزیکٹیوز کا اجلاس

جمعرات 7 دسمبر 2023 23:30

ة سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2023ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع سبی کے ضلعی ایگزیکٹیوز کا اجلاس ضلع سیکرٹری ڈاکٹر نور احمد شاہ خجک کی صدارت میں ضلعی دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع سینئر معاون سیکرٹری ملک فقیر محمد مرغزانی ، ضلعی ایگزیکٹیوز ڈاکٹر جلال خجک،ملک سرور خان مرغزانی،لالا غفار لونی، بابو محراب خان خجک،حاجی خان سیلاچی،ملک نور دین مرغزانی ایڈوکیٹ ،عنایت اللہ مرغزانی،لالا فہیم خلجی،سید شاہ زیب شاہ،رحمت اکاخیل،ڈاکٹر عمران سیلاچی،یعقوب خان باروزئی، ماجد خجک نے شرکت کی ۔

اجلاس پارٹی کی سیاسی تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور پارٹی کے علاقائی ، ابتدائی یونٹوں کے اجلاسوں کے انعقاد اور تنظیمی سرگرمیوں کو دوبالا کرنے کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی تنظیمی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور تعلیمی اداروں میں پشتونخوا ایس او کے یونٹوں کے قیام ، طلباء اور اساتذہ کو درپیش مسائل اور مختلف امور کو زیر بحث لایا گیا ۔

اجلاس میں ضلع سبی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ، گیس پریشر کی کمی ، مختلف علاقوں میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں ، صفائی کی صورتحال سمیت مختلف عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اجلاس میںبرصغیر پاک وہند اور پشتونخوا وطن کی آزادی کے قافلے کے عظیم سالار خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی شہادت کی 50ویں برسی کی مناسبت سے کوئٹہ میں منعقدہ عظیم الشان جلسہ عام میں ضلع سبی کے پارٹی عہدیداروں ، کارکنوں اور عوام کی قافلے ، جلوس کی شکل میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ پارٹی عہدیدار وکارکن اپنی صلاحیتوں کو مزید دوبالا کرتے ہوئے پشتونخواملی عوامی پارٹی کو ضلع سبی میں فعال ومنظم کرنے کیلئے ہر علاقے کے عوام کو پارٹی صفوں میں شامل کرینگے۔

اجلاس میں پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے علاقائی ، ابتدائی یونٹوں کے بروقت اجلاسوں کے انعقاد ، ممبر شپ مکمل کرنے ، ممبر شپ پر ان کی بساط کے مطابق اپنا ماہانہ چندہ رکھنے ، پارٹی پرچم اپنے گھروں پر لگانے سمیت عوامی رابطہ مہم تیز کرے ۔