سیالکوٹ میں ہونے والے کنونشن میں ڈویژن بھر کے وکلاء بھرپور شرکت کریں،صدرڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن

جمعہ 8 دسمبر 2023 19:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2023ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے صدر مقصود احمد بھٹی اور سیکرٹری چوہدری احسن اسماعیل گجر نے کہا ہے کہ ڈویژنل وکلاء کنونشن میں ڈویژن بھر کے وکلاء بھرپور شرکت کریں ، ڈسٹرکٹ بار پورے پاکستان میں وکلاء کے تحفظ اور کالے کوٹ کے تقدس کی عزت وتوقیر میں اضافہ کے حوالے سے پاکستان بھر میں اول بار ثابت ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایگزیکٹو ممبران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری چوہدری احسن اسماعیل گجر،نائب صدر مہر قدیر اکبر،لائبریری سیکرٹری عمارہ مشتاق،سیکرٹری سیالکوٹ ٹیکس بار ایسوسی ایشن محمد فراز راجہ،ایگزیکیٹو ممبران وسیم اکرم ناور،الفت رانی،فیصل طور،چوہدری اعجاز شوکت،محمد عبداللہ ذکی،چوہدری آصف علی باجوہ،محمد ابوبکر کھیپڑ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈویژنل وکلاء کنونشن کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے سیکرٹری ٹیکس بار محمد فراز راجہ،نائب صدر مہر قدیر اکبر،لائبریری سیکرٹری عمارہ مشتاق آصف علی باجوہ،چوہدری اعجاز شوکت،چوہدری فیصل طور،محمد ابوبکر کھیپڑ،میاں تنویر احمد،محمد عبداللہ ذکی،وسیم اکرم نارو، الفت رانی ودیگر ممبران نے اپنی تجاویز پیش کیں۔ سیکرٹری چوہدری احسن اسماعیل گجر نے کہا کہ علامہ اقبال بار ہال میں ڈویژنل وکلاء کنونشن تاریخی کنونشن ہوگا۔ ڈویژنل وکلاء کنونشن میں صدر لاہور ہائیکورٹ بار سید اشتیاق،سیکرٹری سید صباحت رضوی سمیت گوجرانوالہ،گجرات، نارووال،حافظ آباد، منڈی بہاؤ الدین کی تحصیل بار ایسوسی ایشنز کے صدر و سیکرٹریز صاحبان خصوصی شرکت کریں گے۔