آصف زرداری اسلام آباد چلے گئے، بلاول بھٹو کی 11دسمبر کو لاہور آمد متوقع

جمعہ 8 دسمبر 2023 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ و سابق صدر آصف علی زرداری لاہور میں 8 روز قیام کرنے کے بعد اسلام آباد چلے گئے ۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری کے لاہور میں 8روزہ قیام کے دوران مختلف سیاسی شخصیات نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی 11 دسمبر کو لاہور آمد متوقع ہے، بلاول بھٹو 12 دسمبر کو گوجرانوالہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔