
نوازشریف کی سیاست ختم کرنے کی بات کہنے والوں کی اپنی سیاست ختم ، کرپشن کا الزام لگانے والا خود اڈیالہ جیل میں ہے،مریم نواز
ہفتہ 9 دسمبر 2023 18:28

(جاری ہے)
انہوں ںے کہا کہ نواز شریف کو جھوٹے مقدمات کا سامنا رہا، پاکستان کی کوئی جیل ایسی نہیں جہاں نواز شریف نہیں رہے، جب جب فیصلہ عوام کے ہاتھ میں آیا عوام نے نواز شریف کے حق میں فیصلہ دیا، آج بھی نواز شریف واحد لیڈر ہے جو عدالتوں کے چکر پہ چکر کاٹ رہا ہے اور ان جھوٹے مقدمات کو ختم کرتے کرتے 7 سال ہو چکے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ مخالفین کہتے تھے نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی اور وہ اب تاریخ کا حصہ بن گئے لیکن ان کی سیاست ختم کرنے کی بات کہنے والوں کی اپنی سیاست ختم ہوگئی، نواز شریف واپس آگیا اور نواز شریف جب بھی واپس آیا تو عوام نے انتخابات میں ہمیشہ نواز شریف کے حق میں فیصلہ دیا۔(ن )لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف مخالفین ایک بھی ثبوت پیش نہ کرسکے، نواز شریف کو رینگ رینگ کر انصاف مل رہا ہے تو کہتے ہیں فیور دیا جارہا ہے۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف پر چوری کا الزام عائد کرنے والا خود ملکی تاریخ کے سب سے بڑے کرپشن کیس میں پکڑا گیا، پوچھا کہ 190 ملین پاؤنڈ کہاں سے آئے تو معصوم شکل بنا کر کہتے ہیں پیسہ ملک میں ہی تو آیا ہے، نواز شریف پر چوری اور کرپشن کا الزام لگانے والا آج خود جیل میں ہے۔مریم نواز نے کہا کہ آج کل لیول پلیئنگ فیلڈ کا بڑا شور سن رہی ہوں، نواز شریف کو جیل میں اہلیہ کی وفات کی خبر سننا پڑی، کیا سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو یہ والی لیول پلیئنگ فیلڈ چاہئی ۔مریم نواز نے کہاکہ پلیئنگ فیلڈ اگر نواز شریف سے مانگتے ہو تو اس نے 11 سال جلاوطنی کاٹی، نوازشریف کے سامنے اس کی بیٹی کو گرفتار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس جانتے ہو ناں، پاکستان کے خون پیسے کی کمائی اس کی جیب میں گئی، اس نے بند لفافہ کابینہ کو دکھایا، 60 ارب کے بدلے اس نے القادر ٹرسٹ بنایا، القادر ٹرسٹ کے ٹرسٹی خود فتنہ اور دوسرا اس کی اہلیہ ہیں۔سینئر نائب صدر (ن )لیگ نے کہا کہ جب حساب مانگا گیا تو چہرے پر ڈبہ پہن کر آگیا تھا، سزا سے بچنے کے لیے اس نے 9 مئی کو پاکستان کے کونے کونے میں آگ لگائی، اس نے 60 ارب کی ڈکیتی اور ملک پر حملہ کیا، جیل میں کہتا ہے ایکسرسائز کیلئے مشین اور دیسی مرغی دی جائے۔مریم نواز نے کہا کہ 22 سال میں صرف نوازشریف کو ایک الیکشن لڑنے کی اجازت دی گئی، گجرات والو الیکشن کے لیے تیار ہو، جلال پورجٹاں اور پورے پاکستان سے شیر جیتے گا۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی کی رات گئے لاہور کی مختلف شاہراہوں پر موٹر سائیکل ریلی
-
پاک بھارت کشیدگی، 3غیر ملکی ایئر لائنز نے دونوں ملکوں کیلیے پروازیں معطل کر دیں
-
تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے صحت کارڈ پلس میں علاج شامل کرنے کا اعلان
-
صوبائی حکومت کی ترجیحات میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی سر فہرست ہے ،میرسرفرازبگٹی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ڈرون حملوں کی شدید مذمت ،اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت
-
جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں‘سینئرصوبائی وزیر کی عوام سے اپیل
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مائوں کا عالمی دن ’’ ورلڈ مدرز ڈے ‘‘ 11مئی کوبھرپور انداز سے منایا جائے گا
-
رانا تنویرحسین سے پرویزرشید کی ملاقات ،پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو
-
ساہیوال، پڑول پمپ پرڈاکوئوں نے زمیندار کے بھائی کو گولی ماردی ،23 ہزار نقدی چھین کر فرار ،مقدمہ درج
-
والٹن میں پاک فوج نے تین ڈرنزحملے ناکام بنا دئیے
-
عمران خان اور ہمارے لئے پاکستان ریڈ لائن ہے‘ عالیہ حمزہ
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کا دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.