و*کسٹم انٹیلی جنس کوئٹہ نے 5 کروڑ رو پے مالیت کا غیر ملکی سامان قبضے میں لے لیا

ہفتہ 9 دسمبر 2023 19:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2023ء) کسٹم انٹیلی جنس کوئٹہ کے عملے نے پولیس کے تعاون سے تقریباً 5 کروڑ رو پے مالیت کا غیر ملکی سامان قبضے میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل کسٹم ا نٹیلی جنس پاکستان فیض احمد چدھڑکی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس بلوچستان ڈاکٹر ندیم میمن کی جانب سے تشکیل دی جانے والی ٹیم جس میں سہیل احمد اور انسپکٹر شبیر احمد کی سربراہی میں دیگر عملے نے کچلاک پولیس کے تعاون سے بوستان روڈپر پنجاب جانے والے ایک ٹرک کو روک کر چیک کیا اس میں مختلف اقسام کا غیر ملکی سامان لوڈ تھا جس میں سپاری ، ٹائر، گاڑیوں کے ویل ، پیرا شوٹ کپڑا ، بارڈر ٹائلز ایرانی، چائے کی پتی، زنانہ کپڑا، ملک پائوڈر، پلاسٹک شاپر، واسلین ،کریم ، کاسمیٹکس کا سامان، چائنیز نمک، گیس پائپ پلاسٹک سمیت دیگر سامان قبضے میں لے لئے جس کی مالیت گاڑی سمیت تقریباً5 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے کسٹم انٹیلی جنس کے حکام کے مطابق مذکورہ سامان بلوچستان کے راستے پنجاب سمگل کیا جارہا تھا کہ کسٹم انٹیلی جنس کے عملے نے خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس کے تعاون سے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی ہے یہ کارروائیاں آئندہ بھی تواتر کے ساتھ جاری رہیں گی جس کا مقصد بلوچستان سے سمگلنگ کے خاتمے کو یقینی بنا نا ہے۔

(جاری ہے)

کسٹم انٹیلی جنس کم افرادی قوت اور وسائل کے باوجود اپنی کارروائیاں بھر پور انداز میں کررہا ہے۔