پشاور میں کم عمر افرادکو نسوار اور سگریٹ بیچنے والے دکانداروں کیخلاف کارروائی شروع کردی گئی

کم عمر افراد پر سگریٹ اور نسوار فروخت کرنے والے کو ابتدائی طور 5 ہزار روپے جرمانا کیا جائیگا ، پولیس حکام

اتوار 10 دسمبر 2023 05:55

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2023ء) صوبائی دارالحکومت پشاور میں کم عمر افرادکو نسوار اور سگریٹ بیچنے والے دکانداروں کیخلاف کارروائی شروع کردی گئی۔پولیس کے مطابق 18سال سے کم عمر کے افراد کو نسوار اور سگریٹ فروخت کرنا غیر قانونی ہے جس کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کی سزا 3 ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کم عمر افراد پر سگریٹ اور نسوار فروخت کرنے والے کو ابتدائی طور 5 ہزار روپے جرمانا کیا جائیگا اور دوسری بار بھی ارتکاب جرم کرنے والے دکاندار کو 3 ماہ کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانا ادا کرنا ہوگا۔ پولیس نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں سوات سے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کردیا گیا ہے، سوات کے بعد صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی کارروائیاں کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :