
ملی یکجہتی کونسل کا سربراہی اجلاس نو رکنی ٹاسک فورس کا قیام، کونسل مسئلہ فلسطین کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل دے گی۔اعلامیہ جاری
اتوار 10 دسمبر 2023 20:00
(جاری ہے)
علامہ سید ساجد علی نقوی سینئیر نائب صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان و سربراہ اسلامی تحریک پاکستان نے کہا ہے کہ غزہ کے قتل عام کی اصل موجب سامراجی طاقتیں ہیں ہم ان سے جنگ بندی کا مطالبہ کیوں کریں۔
مسلم دنیا کو اپنا کلیدی کردار اد کرنا چاہیے۔ہم اپنی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں عالمی قتل اور جنگ بندی کے لیے بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ہماری اپنی حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ ایک ذمہ دار ملک کی حیثیت سے مسلہ فلسطین کے حوالہ سے کلیدی کردار ادا کریں۔لیاقت بلوچ سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان و سربراہ جماعت اسلامی نے کہا کہ عالمی ادارے اس حقیقت کو تسلیم کریں کہ مسئلہ فسلطین اور مسئلہ کشمیر دنیا کے حقیقی مسائل ہیں ان کے حل سے ہی امن ہو سکتا ہے۔15دسمبر بروز جمعہ تمام خطباء مسئلہ فلسطین کو اجاگر کریں اور عوامی مظاہرے کریں۔ملی یکجہتی کونسل پاکستان آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کرے گی۔ یہ کانفرنس ایک لائحہ عمل اور حل دے گی۔ آزادی فلسطین امریکی استعمار کی چھتری میں مظالم کے خلاف صوبائی سمینار منعقد کرے گی۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا وفد اسلامی ممالک کے سفراء سے ملاقات کرے گا اور دیگر ممالک کو یاداشت پیش کی جائے گی۔ نو رکنی ٹاسک فورس لائحہ عمل تیار کرے گی۔ علامہ راجہ ناصر عباس سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہا کہ آج یمن ایلات پر حملہ آور ہے، عراقی امریکی اڈوں پر حملہ آور ہیں، لبنان سے حزب اللہ اسرائیل پر حملہ آور ہے۔ ہمیں دو ریاستی حل کے مطالبوں کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔ ہم کیوبا، ونیزویلا اور بلیویا کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اسرائیل کا بائیکاٹ کیا ہے۔اسلامی ممالک کو بھی اسرائیل کا بائیکاٹ کرنا چاہیے، کونسل کو مل کر مظاہرہ کرنا چاہیے مجلس وحدت اس میں خادم کی حیثیت سے کردار ادا کرے گی۔ اجلاس سے کونسل کے قائدین پیر معین الدین کوریجہ سربراہ علماء و مشائخ کونسل، حافظ عبدالغفار روپڑی سربراہ جمعیت اہل حدیث، مولانا عبدالمالک سربراہ اتحاد علماء پاکستان، آصف لقمان قاضی مرکزی راہنما جماعت اسلامی پاکستان، مفتی گلزار احمد نعیمی سربراہ جماعت اہل حرم، عبداللہ حمید گل سربراہ تحریک جوانان پاکستان، امیر حمزہ مرکزی راہنما مرکزی مسلم لیگ، سید صفدر گیلانی مرکزی راہنما جمعیت علمائے پاکستان، علامہ عارف حسین واحدی نائب صدر اسلامی تحریک، علامہ شبیر میثمی سیکریٹری جنرل اسلامی تحریک، سید ناصر عباس سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان، مفتی گلزار احمد نعیمی، پروفیسر محمد ابراہیم مرکزی راہنما جماعت اسلامی، ڈاکٹر محمد نقوی مرکزی رہنما وفاق المدارس شیعہ،مفتی معرفت شاہ صدر ہدیہ الہادی پاکستان، رضیت باللہ نائب صدر ہدیہ الہادی پاکستان،ڈاکٹر علی عباس نقوی سربراہ البصیرہ، طاہر رشید تنولی سیکریٹری مالیات، نمائندگان تنظیم العارفین، متحدہ جمعیت اہل حدیث، تحریک ختم نبوت اور دیگر نے خطاب کیا۔ یہ اجلاس اسلامی تحریک کی میزبانی میں منعقد ہوا جس میں کونسل میں شامل پچیس جماعتوں کے قائدین شریک تھے۔اجلاس کے اختتام پر اعلامیہ جاری کیا گیامزید قومی خبریں
-
دونوں ممالک میں دیرینہ مسائل کے حل کیلئے سازگار ماحول پیدا ہوگا
-
پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود ملک بھر کی 150 پروازیں منسوخ
-
بھارت کو پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پر حیرت ہوئی ہوگی، دفاعی تجزیہ کارحیران
-
وزیراعظم کا آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر آج یومِ تشکر منانے کا اعلان
-
بھارت نے جارحیت جاری رکھی تو سنگین نتائج بھگتے گا،وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ خان
-
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری پاکستانی قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ،امریکی وزیر خارجہ کا پاکستان پر بھارتی حملوں کے بعد کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بھارت کی ہر جارحیت کا جواب دیا جائے گا، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف
-
ملک بھر میں ٹرین آپریشن بلا تعطل جاری ہے، وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی
-
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن کی بھارت کی اشتعال انگیزی پر تنقید، قومی دفاعی صلاحیتوں کا اعتراف
-
پاک فوج نے بھارت کے خلاف کامیاب آپریشن کرکے قوم کاسرفخر سے بلند کردیا، ڈاکٹرراغب حسین نعیمی
-
آپریشن بنیان المرصوص پاک افواج اور فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کااعتراف ہے، میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.