
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل نے'' ہفتہ انسانی حقوق'' کا آغاز کر دیا
پیر 11 دسمبر 2023 16:16
(جاری ہے)
شرکاء نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام پر مظالم بندکرانے اورکشمیری نظربندوں کو رہاکرانے کا مطالبہ کیا۔ اجلاس میں مطالبہ کیاگیا کہ کشمیری عوام کو باقی دنیا کی طرح تمام سہولیات فراہم کر کے مکمل آزادی کے ساتھ رہنے کا حق دیا جائے اور ان پر جاری ہر قسم کے مظالم کا خاتمہ کیا جائے۔
اجلاس میں رکن پارلیمنٹ ڈیبی ابراھم ، چیئرپرسن آل پارٹیز پارلیمنٹری گروپ برائے کشمیر اینڈریو گوئن ، لارڈ میئر کونسلر یاسمین ڈار، تفہین شریف، سردار عبدالرحمان خان، نینا رعنیا خان، محمد ہیری بوٹا، راجہ غضنفر خالق، شہباز سرور،ذیشان عارف، کومل خان، یاسمین عالم، تیمور شفیق، جاوید طارق، نائلہ ابراھیم، ماجد ڈار، ندیم اقبال، عمر منیر ایڈووکیٹ، نگہت عائشہ، ثمینہ صغیراوردیگر نے شرکت کی۔ اولڈھم میں تحریکی عہدیداروں نے مستقبل میں تحریک کا لائحہ عمل طے کر کے آئندہ تین مہینو ں کے لئے برطانیہ کے ہر بڑے شہر، یورپ کے ہر بڑے ایوان اور مختلف دارالحکومتوں میں تقریبات منعقد کرنے کی منظوری دے دی۔ جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین نے میرپور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تنظیم برطانیہ، یورپ، آزادجموں وکشمیر، پاکستان اور مقبوضہ جموں کشمیر میں تمام ہم خیال لوگوں کے ساتھ مل کر ریاست جموں کشمیر کے عوام کا کیس عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں سرگرم عمل ہے اور ہماری تمام سرگرمیاں ریاستی عوام کے حقوق اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے چارٹر کے مطابق ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ریاست جموں کشمیر کے عوام دنیا میں جہاں جہاں بھی قیام پذیر ہیں وہ اپنی ریاست کے قومی تشخص، اس کی بحالی، اس کے عوام کے حقوق اور ان کی آزادی تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کا کیس بھی سنے اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی بھارتی ریاستی دہشتگردی بند کروائے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر پابندی لگا دی گئی
-
پاک بھارت کشیدگی کے دوران حساس انٹیلی جنس کی وجہ سے امریکہ نے مداخلت بڑھائی، امریکی صحافی کی رپورٹ
-
آپریشن بنیان مرصوص کے نتیجے میں تباہ ہونے والے اودھم پور ایئر بیس کی ویڈیو منظرِ عام پر
-
پاکستان کے جواب سے بھارتی معیشت لرز اٹھی، 83 ارب ڈالر کا نقصان
-
ٹرمپ کا نیا اعلان، چین سے درآمدی اشیا پر 80 فیصد ٹیرف کی حمایت
-
ٹرمپ نے باور کرایا ہے کہ پوتین کے ساتھ مذاکرات مشکل کام ہے،امریکی ذرائع
-
فلسطینیوں کی کسی بھی جبری بے دخلی کی ہرگز حمایت نہیں کریں گے ، اقوام متحدہ
-
امریکا‘برطانیہ معاہدے کا اثر‘ بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گئی
-
بھارتی فوج نے پاکستانی حملوں اور اس سے تباہی کا اعتراف کرلیا
-
فلسطینیوں کی کسی بھی جبری بے دخلی کی ہرگزحمایت نہیں کریں گے ، اقوام متحدہ
-
پاکستان کا موقف درست، بھارت کا جھوٹ بے نقاب
-
بلوچستان میں ٹیلنٹ موجود،مواقع میسر نہ ہونے سے نوجوان پیچھے رہ گئے ہیں، نواب ثناء اللہ زہری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.