تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی ڈھائی ماہ کی تعطیلات کا اعلان

ملک کے دو صوبوں کے سرد علاقوں میں واقع تعلیمی ادارے 16 دسمبر سے 29 دسمبر تک بند رہیں گے

muhammad ali محمد علی منگل 12 دسمبر 2023 20:28

تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی ڈھائی ماہ کی تعطیلات کا اعلان
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 دسمبر2023ء) تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی ڈھائی ماہ کی تعطیلات کا اعلان، ملک کے دو صوبوں کے سرد علاقوں میں واقع تعلیمی ادارے 16 دسمبر سے 29 دسمبر تک بند رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کے بعد تعلیمی اداروں کیلئے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ ملک کے دیگر صوبوں خاص کر پنجاب، سندھ اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کو ملنے والی موسم سرما کی 2 ہفتوں کی تعطیلات کے برعکس، بلوچستان کے بیشتر علاقوں کے تعلیمی ادارے ڈھائی ماہ کیلئے بند رہیں گے۔

حکومت بلوچستان نے تعلیمی اداروں کے لئے موسم سر ما کی تعطیلات کا باقاعدہ اعلامیہ اور نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ سیکر ٹری کالجز ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجو کیشن ظفر علی بلیدی کے جاری کر دہ اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے سرد علاقوں میں تعلیمی ادارے 16 دسمبر 2023سے 29 فروری 2024تک موسم سرما کی تعطیلات کی مناسبت سے بند رہیں گے۔

(جاری ہے)

صوبے کے سرد علاقوں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم مارچ سے ہوگا۔

دوسری جانب خیبرپختوںخواہ کے سرد پہاڑی علاقوں میں واقع تعلیمی اداروں کو بھی موسم سرما کی ڈھائی ماہ کی تعطیلات ملیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ بلوچستان اور اور خیبرپختونخواہ کے پہاڑی علاقوں میں موسم سرما کی شدت بے انتہاء ہوتی ہے، ان علاقوں میں دسمبر سے فروری تک خون جما دینے والی سردی پڑتی ہے اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی گر جاتا ہے۔ اسی ان دونوں صوبوں کے بیشتر علاقوں کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی ڈھائی ماہ کی تعطیلات دی جاتی ہیں۔ یہاں واضح رہے کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں کیلئے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا جا چکا، صوبے کے تعلیمی ادارے موسم سرما کی تعطیلات کے باعث 18 دسمبر سے 31 دسمبر تک بند رہیں گے۔