جہانیاں ، ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائی کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد ڈرائیونگ لائسنس اور لرنر کی فیسوں میں اضافہ کا اعلان ہوتے ہی جہانیاں خدمت مرکز پر شہریوں کا رش بڑھ گیا

خدمت سنٹر پر شاندار انتظامات کرنے اور لائسنس کے اجراء میں میرٹ کو یقینی بنانے پر شہریوں کی جانب سے آئی جی پنجاب ،آر پی او ملتان اور ڈی پی او خانیوال کو خراج تحسین

Sarwar Nazir محمد سرور نذیر جمعہ 15 دسمبر 2023 12:14

جہانیاں (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 دسمبر 2023ء ) آئی جی پنجاب کے حکم پر ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کیا گیا پھر لرنر اور ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں یکم جنوری 2024 سے اضافہ کا اعلان ہونے پر ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے خدمت سنٹر جہانیاں پر توقع سے بڑھ کر غیر معمولی رش بڑھ چکا ہے اور آئی جی پنجاب اور ڈی۔

پی۔او خانیوال کی ہدایات پر ڈی ایس پی ٹریفک خانیوال کی زیر نگرانی خدمت مرکز جہانیاں میں بھی لرنر، ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء اور ٹیسٹنگ کا عمل میرٹ پر معمول کے مطابق احسن طریقے سے جاری ہے ۔

(جاری ہے)

خدمت سنٹر پر آنے والے شہریوں نے شاندار اقدامات پر آئی جی پنجاب ،آر پی او ملتان، ڈی پی او خانیوال اور ڈی ایس پی ٹریفک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انھیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ ٹیسٹ آن لائن اور میرٹ پر لیے جارہے ہیں اور جو ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کر جاتے ہیں ان کو میرٹ پر ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا کردیا جاتا ہے دونوں ٹیسٹ ہی آن لائن ہوتے ہیں آن لائن کیمروں کے سامنے ٹیسٹ ہوتا ہے جس میں نہ تو سفارش کی جاسکتی ہے اور نہ ہی کسی کا ٹیسٹ روکا جاسکتا ہے ڈی پی او خانیوال رانا عمر فاروق، ڈی ایس پی ٹریفک خانیوال افضل مہار نے شہریوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے تحفظ کو یقینی بنانے ، قانون کی پاسداری کے لیے اور بھاری جرمانوں و فیسوں سے بچاؤ کے لیے جلد از جلد اپنے ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں

متعلقہ عنوان :