جہانگیر ترین کی لودہراں آمد ، میڈیا سے سیاسی گفتگو کرنے سے معذرت

فیملی و ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کا معائنہ ، بہت جلد واپس آنے اور سیاسی باتیں کرنے کا وعدہ

Irfan Feroz Awan عرفان فیروز اعوان جمعہ 15 دسمبر 2023 14:57

جہانگیر ترین کی لودہراں آمد ، میڈیا سے سیاسی گفتگو کرنے سے معذرت
لودھراں(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 دسمبر 2023ء) سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے لودھراں میں فیملی اسپتال کے معائنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک فلاحی کام کے لیے لودھراں آئے ہیں ڈپٹی کمشنر نے فیملی اسپتال کو بہترین تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال بنادیا ہے جس پر ڈپٹی کمشنر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں امید کرتا ہوں کہ لودھراں میں فیملی اسپتال جیسے اور بھی اچھے کام ہوں گے جہانگیر ترین نے کہا کہ بہت جلد واپس آؤں گا پھر سیاسی باتیں کروں گا اور جہانگیر ترین میڈیا ٹاک کیے بغیر ڈائس سے واپس چلے گئے۔