اس وقت ملک میں بے یقنی کی صورتحال ہے سیاسی طور پر ملک میں ہیجان کی صورتحال ہے ۔غلام اللہ جوئیہ ایڈووکیٹ ایگزیکٹو ممبر سپریم کورٹ بار ایسویسی ایشن

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم جمعہ 15 دسمبر 2023 15:34

بہاولنگر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 دسمبر 2023ء) اس وقت ملک میں بے یقنی کی صورتحال ہے سیاسی طور پر ملک میں ہیجان کی صورتحال ہے ان خیالات کا اظہار غلام اللہ جوئیہ ایڈووکیٹ  ایگزیکٹو ممبر سپریم کورٹ بار ایسویسی ایشن نے بہاولنگر میں جمعیت علماء اسلام (س) کے ضلعی صدر مرحوم مولانا محمد یوسف کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں اظہار رائے کی مکمل آزادی ہونی چاہیے ملک میں جس طرح آزادی اظہار رائے پر پابندی ہے وہ قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر غلام اللہ جوئیہ نے  مرحوم مولانامحمد یوسف کی وفات پر اظہار تعزیت غلام اللہ جوئیہ نے مرحوم کے بیٹوں عطاءالرحمن سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم مولانا محمد یوسف کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :