جہلم پولیس کی اہم کاروائی

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 15 دسمبر 2023 16:54

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 دسمبر2023ء) تفصیلات کے مطابق چوری کے مقدمہ میں ملوث مجرم اشتہاری سمیت شراب سپلائر ملزم گرفتار کر کے شراب برآمد  کر لی گئی ،چوکی سٹی پنڈ دادنخان کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر مسعود  حسین نے کاروائی کرکے ای۔

(جاری ہے)

پولیس پوسٹ سافٹ ویئر کے استعمال سے چوری کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم کو   گرفتار کر لیا،مجرم کی شناخت قیصر عباس عرف صغیر کے نام سے ہوئی ہے،مجرم 2021سے تھانہ میانی ضلع سرگودھا کو چوری کے مقدمہ میں مطلوب تھا اور گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش ہو گیا تھا،جبکہ،سول لائینز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کرامت شاہ کو گرفتار کرلیا ،ملزم سے 20لیٹر شراب برآمد کر لی گئی ،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ  کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ اور اشتہاری مجرمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :