صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

جمعہ 15 دسمبر 2023 21:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2023ء) محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم سردوخشک جبکہ میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ اور دھند پڑنے کا امکان ہے ، تاہم صو بہ کے شمال مشرقی علاقوں میں ہلکی بارش یا بونداباندی کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 08جبکہ زیادہ سے زیادہ 19سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، ہوا میں نمی کا تناسب 55فیصد رہا،لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 263رہی،اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں ذکی فارمزمیں ایئر کوالٹی انڈیکس 298،ڈی ایچ اے 8فیز 268،پولو گراؤنڈ 394،مراتب علی روڈ 283،فدا حسین روڈ354،فاسٹ یونیورسٹی 354،یو ایم ٹی 271 اور ٹھوکر نیاز بیگ میں 275ریکارڈ کیا گیا۔