ملک کے شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد ،میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

پیر 18 دسمبر 2023 19:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2023ء) ملک کے شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہنے جبکہ میدانی علاقوں میں دھند /سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (کل )منگل کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔

(جاری ہے)

پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند /سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہا۔ اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 06،اسکردو ، کالام، استور ،گوپس ، قلات منفی 05،گلگت منفی 04، کوئٹہ ، راوالاکوٹ ، ہنزہ اور دیر میں منفی 03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔