Live Updates

جے یو آئی نوشہرہ ودیگر جماعتوں کا پرویز خٹک کی جانبداری کرنے پر ضلعی انتظامیہ، سرکاری اداروں کے سربراہان کیخلاف الیکشن کمیشن، ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

منگل 19 دسمبر 2023 20:10

ْنوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2023ء) جمعیت علما اسلام نوشہرہ کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس نے ضلع نوشہرہ کی ضلعی انتظامیہ اور سرکاری اداروں کے سربراہان پر پرویز خٹک کی جانبداری کا الزام لگاتے ہوئے الیکشن کمیشن اور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں جمعیت علما اسلام ضلع نوشہرہ نے آل پارٹی کانفرنس کا انعقاد کیا، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سعید اللہ،فلک ناز، قومی وطن پارٹی کے ولی الرحمن، جماعت اسلامی سیاسی کمیٹی کے چئیرمین سید رضا شاہ، تعمیر نوشہرہ تحریک کے صدر افتخار احمد خان، پاکستان مسلم لیگ ن کے پیر ذوالفقار باچا، محمد نہال، جمعیت علما اسلام پاکستان نورانی کے مولانا فضل غنی، جمعیت علما اسلام کے قاری محمد اسلم، جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی حقانی، الحاج پرویز خٹک، سید سجاد علی شاہ کاکا خیل ایڈوکیٹ، اور دیگر جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کی، آل پارٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرکا نے کہا کہ ضلع نوشہرہ میں ضلعی انتظامیہ اور دیگر سرکاری اداروں کے سربراہان پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چئیرمین پرویز خٹک کے کارندے بندے ہوئے ہیں، پوسٹنگ، ٹرانسفر انہی کے کہنے پر ہورہی ہے یہ جانبداری نہیں تو اور کیا ہے، 2013 اور 2018 کے انتخابات میں بھی نوشہرہ پولیس، انتظامیہ اور اسٹبلیشمنٹ کی ملی بھگت سے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر پرویز خٹک کو جتوایا گیا، پہلے عمران خان لاڈلہ تھا اب پرویز خٹک کو لاڈلہ بنایا گیا ہے، محکمہ تعلیم، ضلعی انتظامیہ اور دیگر سرکاری اداروں میں پرویز خٹک کی مداخلت انتخابات پر اثر انداز ہونا ہے جوہمیں کسی صورت منظور نہیں،کیونکہ اسی پرویز خٹک کی وجہ سے نوشہرہ کی صعنتی بستیاں صعنتی قبرستان بم چکیں ہیں، نوشہرہ کے ہزاروں مزدور گھرانے بے روزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں، لیکن ان کو اب بھی اپنے انتخابات کی جیت کی فکر پڑی ہیں، اسی لیے انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے اپنے من پسند ڈی آر او اور آر اوز کی تعیناتیاں کردی ہیں، انہوں نے کہا کہ نوشہرہ میں موجودہ ضلعی انتظامیہ کا ہوتے ہوئے صاف و شفاف، پر امن اور غیر جانبدار انتخابات کا انعقاد نہ صرف مشکل بلکہ ناممکن ہے،انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا کے ضلع نوشہرہ کے گھناونے ڈرامے کے دوسرے کردار پرویز خٹک کا منظور نظر اور چہیتوں پر مشتمل ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر سرکاری اداروں کے سربراہان کو جلد از جلد تبدیل کیا جائے، تاکہ الیکشن کا انعقاد غیر جانبدار ممکن ہوسکے بصورت دیگر ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات