حلقہ این اے15مانسہرہ سے محمد نوازشریف سمیت 15اُمیدواروں نےکاغذات نامزدگی حاصل کرلیے

بدھ 20 دسمبر 2023 17:11

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2023ء) مانسہرہ کےحلقہ این اے15سےسابق وزیراعظم محمد نوازشریف سمیت 15اُمیدواروں نےکاغذات نامزدگی حاصل کرلیے،مانسہرہ کےحلقہ این اے14 سےسابق وفاقی وزیرسردارمحمد یوسف،پیپلز پارٹی کےصوبائی رہنماشجاع سالم خان سمیت 20 امیدواروں نےکاغذات حاصل کیےجبکہ صوبائی اسمبلی کےپانچ حلقوں سےاب تک 80 سے زائد امیدوار کاغذات نامزدگی وصول کرچکےہیں۔