ملک کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد وخشک رہے گا ، محکمہ موسمیات

جمعرات 21 دسمبر 2023 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2023ء) ملک کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں دھند /سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق (آج )جمعہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند /سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 10،اسکردومنفی 7 ،گلگت منفی 6،استور،قلات، گوپس منفی5 اورکالام میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :