بلو چستان بھر میں عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری

دو روز کے دوران قومی وصوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کیلئے 249،مخصوص نشستوں کے لئے 19امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے

جمعرات 21 دسمبر 2023 21:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 دسمبر2023ء) بلو چستان بھر میں عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری ، دو روز کے دوران قومی وصوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کے لئے 249جبکہ مخصوص نشستوں کے لئے 19امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے ۔ تفصیلات کے مطابق 8فرور ی کو ہو نے والے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ دوسرے روز بھی جا ری رہا ، جمعرات کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251، حلقہ این اے 261، حلقہ این اے 267، حلقہ این اے 258 میں کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزد گی جمع نہیںکروائے جبکہ حلقہ این اے 252میں 6، این اے 253میں 5، این اے 254میں 2، این اے 255میں 4، این اے 256میں 3،این اے 257میں 6، این اے 259میں 1، این اے 260میں 6، این اے 262میں 2، این اے 263میں 2،این اے 264اور این اے 265میںایک ایک امیدوار نے کاغذات نامزد گی جمع کروائے ۔

(جاری ہے)

دو روز کے دوران بلو چستان سے قومی اسمبلی کی 16نشستوں پر 50امید وار کاغذات نامزدگی جمع کرواچکے ہیں ۔ الیکشن کمیشن حکام کے مطابق حلقہ پی بی 1 میں کسی امید وار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائیے ، پی بی 2، پی بی 3، میں دودو،پی بی 4میں 8، پی بی 5میں 2، پی بی 6میں 1، پی بی 7میں 14، پی بی 8میں کسی امید وار نے کاغذات نامزد گی جمع نہیں کروائے ۔ اسی طرح حلقہ پی بی 9میں 2، پی بی 10میں 11،پی بی 11میں 2، پی بی 12میں 7، پی بی 13اور پی بی 14میں تین تین ، پی بی 15اور پی بی 16میں دو دو ، پی بی 17میں 7 ، پی بی 18میں کسی امیدوار نے کاغذات نامزد گی جمع نہیں کروائے ، پی بی 19میں 3، پی بی 21میں 11، پی بی 22میں 4، پی بی 23،24اور 31میں ایک ایک ، پی بی 32میں 4، پی بی 33میں 2، پی بی 34میں 4، پی بی 35میں 5، پی بی 36میں 4، پی بی 37میں 2، پی بی 39میں 4، پی بی 40 میں 7، پی بی 41میں 2،پی بی42میں 10، پی بی 43میں 6، پی بی 44،45اور 46میں دو دو ، پی بی 47میں 1، پی بی 49میں 2،پی بی 51میں 1 امید وار نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جبکہ دیگر حلقوں میں کسی بھی امیدوار نے دوسرے روز کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے ۔

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق جمعرات کو صوبائی اسمبلی کے 51حلقوں میں 153امید واروں نے کاغذات نامزد گی جمع کروائے ہیں جس کے بعد 2روز کے دوران مجمو عی طور پر 199امیدوا صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروا چکے ہیں ۔ الیکشن کمیشن حکام کے مطابق جمعرات کو قومی و صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں کے لئے 19کاغذات نامزدگی موصل ہوئے ہیں جن میں قومی اسمبلی کی خواتین کے لئے مخصوص نشستوں پر 4،صوبائی اسمبلی کے لئے 8 جبکہ بلو چستان اسمبلی میں اقلیتوں کے لئے مختص نشستوں پر 7کاغذات نامزدگی شامل ہیں ۔