جی سی وومن یونیورسٹی میں کرسمس کے تہوار کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد

جمعہ 22 دسمبر 2023 17:26

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2023ء) جی سی وومن یونیورسٹی فیصل آباد میں جمعہ کو کرسمس کے تہوار کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقادکیاگیاجس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظل ہما نازلی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب میں مسیحی ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مسیحی ملازمین کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی اور کہاکہ آنے والا نیا سال آپ سب کے لیے رحمت اور خوشیوں کا باعث ثابت ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آپ پاکستان کا حصہ ہیں لہٰذا آپ کی خوشی میں ہم سب برابر کے شریک ہیں۔ تقریب میں مسیحی ملازمین کو یونیورسٹی کی طرف سے عیدی دی گئی، کیک کاٹا گیا اور انہیں کرسمس کی مبارک دی گئی۔ تقریب میں کوآرڈینیٹرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر صائمہ اکرم، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرزڈاکٹر اسماء عزیز،کنٹرولر امتحانات رضوانہ تنویر رندھاوا، رجسٹرار آصف اے ملک، ڈائریکٹر کیو ای سی عاصمہ خالد، ڈائریکٹر پریس میڈیا اینڈ پبلیکیشنز عمارہ جاوید، چیف انجینئر محمدطیب آصف کے ساتھ ساتھ تمام پرنسپل آفیسر ز نے شرکت کی۔