عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کروانے کے چوتھے روز قومی اسمبلی کے 5 حلقوں میں 72 کاغذات نامزدگی واپس آر اوز کو موصول ہوئے

جمعہ 22 دسمبر 2023 22:10

گوجرانوالہ 22 دسمبر (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2023ء) عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کروانے کے چوتھے روز قومی اسمبلی کے 5 حلقوں میں 72 کاغذات نامزدگی واپس آر اوز کو موصول جبکہ 29 امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جاری کیے گئے۔صوبائی اسمبلی کے 12حلقوں سے 150 کاغذات نامزدگی امیدواروں نے آر اوز کے دفاتر میں جمع کروائے جبکہ 103کاغذات نامزدگی مزیدجاری کیے گئے،مجموعی طور پر 04 دنوں میں قومی اسمبلی سے 5حلقوں اور صوبائی اسمبلی کے12حلقوں سے 1158 کاغذاتِ نامزدگی (پہلے روز 431، دوسرے روز 399، تیسرے روز 169، چوتھے روز 159) امیدوران کو جاری کیے گئے اور 262 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسران کو واپس جمع کرائے (پہلے روز 0، دوسرے روز 06، تیسرے روز 34، چوتھے روز 222) گئے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر و ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کاغذات نامزدگی لینے اور جمع کروانے کے لیے مزید 2روز 24دسمبر تک کی توسیع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چوتھے روز قومی اسمبلی کے 5حلقوں (این اے 77 سے 4 جاری اور 5 وصول، این اے 78 سے 08 جاری اور 13 واپس وصول، این اے 79 سے 05 جاری اور 13 وصول،این اے 80 سے 09 جاری اور21 وصول، این اے 81 سے 03 جاری اور 20وصول ہوئے جبکہ پی پی 59 سے 07 جاری اور 07 وصول،پی پی 60 سے 05 جاری اور 14 وصول، پی پی 61 سے 09 جاری اور 14 وصول، پی پی 62 سے 06 جاری اور 23 وصول، پی پی63 سے 09 جاری اور 09 وصول،پی پی 64 سے 04جاری اور14وصول،پی پی 65 سے 13 جاری اور 5وصول ہوئے۔

پی پی 66 سے 04 جاری اور 09 وصول ہوئے،پی پی 67 سے 13 جاری اور 18 وصول،پی پی 68 سے 11 جاری اور 17 وصول، پی پی 69 سے 04 جاری اور 7 وصول، پی پی 70 سے 18 جاری اور 13) وصول ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا کہ تمام ریٹرنگ افسران اپنے دفاتر میں ہمہ وقت موجود رہیں، کاغذات نامزدگی وصولی اور تمام سیاسی جماعتوں کے مسائل کو سنیں اور حل کے لیے اقدامات کریں۔ الیکشن کے پر امن اور شفاف انعقاد کے لئے انتظامیہ کے افسران کو بھاری ذمہ داری سونپی گئی جسے ہم سب نے پوری ایمانداری سے سرانجام دینا ہے۔\378