لاہوردنیا کا آلودہ ترین شہر، فضائی معیارخطرناک درجے پر

کراچی بھی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر رہا

پیر 25 دسمبر 2023 17:25

لاہوردنیا کا آلودہ ترین شہر، فضائی معیارخطرناک درجے پر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2023ء) ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق پنجاب کا صوبائی لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہا جس کا اے کیو آئی 343 ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق کراچی کا فضائی معیار بھی مضر صحت رہااور شہر قائد 171 اے کیو آئی کے ساتھ آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر رہا۔151 سے 200 انڈیکس مضر جبکہ 201 سے 300 انتہائی مضر اور 301 اے کیو آئی سے اوپر فضائی آلودگی خطرناک قرار دی گئی ہے۔