
انتخابات ‘جماعت اسلامی کے امیدواروں کا انتخابی دفترکا افتتاح
ملک میں جو بھی جماعت اقتدار میں آئی اس نے عوام کی بجائے اپنی ذات کو فائدہ پہنچایا‘ صابر حسین اعوان کا خطاب
منگل 26 دسمبر 2023 22:48
(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ یہاں کوئی ووٹ کو عزت دو کی آڑ میں بوٹ کو عزت دے رہا ہے، تو کسی نے روٹی، کپڑا اور مکان کا جھانسہ دے کر لوگوں کو تینوں ضروریات سے محروم رکھا۔
تبدیلی کی دعویدار بھی ناکام ہوگئے۔ کوئی بھی اس ملک کے عوام کے ساتھ مخلص نہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت عوام کی نظریں جماعت اسلامی کی طرف ہیں۔ جماعت اسلامی ہی واحد جماعت ہے جو عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے۔ ہم نے ہر آفت اور مصیبت میں بڑھ چڑھ کر قوم کی خدمت کی ہے۔ عوام نے سب کو آزما لیا، ایک دفعہ اپنے ووٹ کی طاقت سے جماعت اسلامی کو اقتدار تک پہنچائیں۔ ان شاء اللہ تمام مسائل حل کرکے دکھائیں گے۔ تقریب سے جے آئی یوتھ کے صوبائی صدر صہیب الدین کاکا خیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں۔ اس وقت آبادی کا بیشتر حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ کسی حکومت نے نوجوانوں کی فلاح اور بہتر مستقبل کے لیے کام نہیں کیا۔ انھوں نے کہا کہ آج کا نوجوان اس نظام سے مایوس ہوچکا ہے۔ نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ مایوس نہ ہوں، جے آئی یوتھ کی صورت میں آپ کے پاس بہترین پلیٹ فارم موجود ہے۔ جے آئی یوتھ میں شامل ہوکر نظام بدلنے کی جدوجہد میں اپنا حصہ ڈالیں۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے پاس نوجوانوں کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے منصوبہ موجود ہے۔ نوجوان جماعت اسلامی پر اعتماد کریں اور انتخابات میں جماعت اسلامی کے امیدواروں کو کامیاب کرائیں۔ ان شاء اللہ جماعت اسلامی اقتدار میں آ کر نوجوانوں کے لیے روزگار، تعلیم اور صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرے گی۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی 8فروری 2024ء کو ترازو پر مہر لگا کر قوم کی تقدیر بدلنے کا فیصلہ کریںمزید قومی خبریں
-
مری جانیوالے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری
-
پاکستان بھر میں مون سون کی بارشوں سے 657 افراد ہلاک، 929 زخمی ، این ڈی ایم اے
-
طوفانی بارشیں,بونیر میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق
-
کوہاٹ ،نصف شب خون کی ہولی کھیلی گئی
-
لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ
-
خیبرپختونخوا، 2 اضلاع میں متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ
-
کوئٹہ سول اسپتال کی 300 سے زائد ویل چیئرز مریض اپنے ساتھ گھر لے گئے
-
ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
چینی کمپنی کا پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ لگانے کااعلان
-
پنجاب میں دریائوں کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دی گئی
-
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سے شدید مون سون بارشوں کا امکان ہے ، ترجمان
-
آن لائن مالیاتی اور بینکنگ فراڈ کے واقعات میں تشویشناک اضافہ،اسٹیٹ بینک نے مالیاتی فراڈ کا نوٹس لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.