ة سرمد سندھی ہم سے ہمیشہ کے لیے بچھڑ گئے لیکن وہ آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں، سید زین شاہ

بدھ 27 دسمبر 2023 19:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 دسمبر2023ء) سندھ کے عظیم لوک فنکار سرمد سندھی کی 27 ویں برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ نے اپنے جاری پیغام میں کہا ہے کہ سندھ اور سائیں جی ایم سید کے عاشق سرمد سندھی ہم سے ہمیشہ کے لیے بچھڑ گئے لیکن وہ آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں، انہوں نے کہا کہ سرمد سندھی نے اپنی سریلی آواز کے ذریعے سندھ کی سر زمین کی خدمت کرنے کے ساتھ ساتھ دکھی دلوں کی ترجمانی بھی کی، سرمد سندھی کے گائے ہوئے انقلابی گیت آج بھی جوش و خروش پیدا کرتے ہیں، سرمد سندھی سندھ کا سرمایہ تھے، ان کے گانے سندھ کی خوشحالی اور محبت کی علامت ہیں، انہوں نے کہا کہ سرمد سندھی نے اپنی آواز کے ذریعے سندھ کے درد کو سندھ کے کونوں کونوں تک پہنچایا، سرمد سندھی کے گائے ہوئے انقلابی گیت آج بھی قومی کارکنوں میں ولولہ اور جذبہ پیدا کرتے ہیں، سید زین شاہ نے کہا کہ سندھ سے سندھ کے عاشق کو کبھی بھی نہیں بھلایا جا سکتا، سندھ صدیوں تک سرمد سندھی کو یاد کرتی رہے گی

متعلقہ عنوان :