اگر8 فروری کو انتخابات ہوئے تو لیڈنگ رول آصف زرداری کا ہوگا‘ رمیش کمار

حالات اور ستاروں کے اعتبار سے اس وقت کنگ میکر پیپلزپارٹی ہی ہے ‘ انٹر ویو میں گفتگو

جمعرات 28 دسمبر 2023 17:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2023ء) سابق رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے کہا ہے کہ اگر 8فروری کو انتخابات ہوئے تو لیڈنگ رول آصف زرداری کا ہوگا، (ن) لیگ کا لیڈنگ رول نہیں دیکھ رہا، اس وقت آصف زرداری اور بانی پی ٹی آئی کے ستارے اچھے ہیں،تھنک ٹینک کا حصہ رہا ہوں، پلان اے، بی اور سی ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں رمیش کمار نے کہا کہ حالات اور ستاروں کے اعتبار سے اس وقت کنگ میکر پیپلزپارٹی ہی ہے ، آنے والے دنوں میں چیزیں آزادانہ طریقے سے چلنا شروع ہو جائیں گی ۔

رمیش کمار نے کہا کہ ایم کیو ایم حیدرآباد کی ایک نشست ہارے گی،کراچی میں بھی ایم کیو ایم کی تنزلی دیکھ رہا ہوں، پیپلزپارٹی مصالحت اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کرتی ہے۔رمیش کمار نے کہا کہ پی ٹی آئی اور (ن)لیگ کے جھگڑے کا فائدہ پیپلزپارٹی کو ہوگا، سندھ اور بلوچستان دونوں صوبوں میں جیت پیپلزپارٹی کی ہوگی۔