مراد سعید کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے

جمعہ 29 دسمبر 2023 18:58

مراد سعید کے   کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2023ء) تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے کے لیے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 سوات سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جنہیں جمعے کے روز ریٹرننگ آفیسر نے مسترد کر دیا ہے ۔پی ٹی آئی کے اہم رہنما سہیل سلطان ایڈووکیٹ نے کاغذات مسترد ہونے کی تصدیق کردی، وجوہات جلد سامنے آجائیں گی۔خیال رہے کہ مراد سعید این اے 4 سے 2018 کے الیکشن میں ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ انہوں نے این اے 4 کے علاوہ این اے 3 پر کاغذات بھی نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں