Live Updates

سرگودھا ریجن کے قومی اسمبلی کے قومی اور صوبائی دو حلقوں میں سابق ایم این اے،ان کی اہلیہ،بھائی اور عمران خان کے وکیل کے کاغذات نامزدگی مسترد

ہفتہ 30 دسمبر 2023 21:55

سرگوہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2023ء) سرگودھا ریجن کے قومی اسمبلی کے قومی اور صوبائی دو حلقوں میں سابق ایم این اے،ان کی اہلیہ،بھائی اور عمران خان کے وکیل کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گے اور ریٹرننگ افسران نے تمام حلقوں سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کر کے امیدواروں کی فہرستیں مرتب کر کے آویزاں کر دیں ہے۔

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے ضلع بھکر سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 90 سے پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کے حقیقی کزن امیدوار عرفان اللہ خان کے کاغذات نامزدگی تائید کنندہ اور تجویز کنندہ کے غیر حاضر ہونے کی بنیاد پر مسترد کر دیئے۔اسی حلقہ پی پی 90 میں دوسرے کزن رفیق احمد خان کے کاغذات نامزدگی تائید کنندہ کی غیر حاضری کی بنیاد پر مسترد کر دئیے گے۔

(جاری ہے)

جبکہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 91 ون سے سابق ایم این اے ثنا اللہ خان مستی خیل کے کاغذات نامزدگی تائید کنندہ کے آر او آفس نہ پہنچنے پر مسترد کر دیئے گے اسی حلقہ سے ثنا اللہ خان کی بیوی سندس خان ان کے بھائی عزیز احمد خان اور فرحان خان مستی خیل کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دیئے گے اور سرگودھا سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 82،صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 71 اور پی پی 80 سے بانی چئیرمین پی ٹی آئی عمران کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گے اور تمام حلقوں میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد ریٹرننگ افسران نے فہرستیں امیدواران جاری کر کے آویزاں کر دی گئیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات