نجی شعبے کو ملک کی قیادت کرنی ہے، حکومت کا کام محض سازگار کاروباری ماحول مہیا کرنا ہے، وزیر خزانہ

پیر 18 اگست 2025 16:54

نجی شعبے کو ملک کی قیادت کرنی ہے، حکومت کا کام محض سازگار کاروباری ماحول ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ نجی شعبے کو ملک کی قیادت کرنی ہے، حکومت کا کام محض سازگار کاروباری ماحول مہیا کرنا ہے۔وفاقی وزیرخزانہ نے پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کی ورکشاپ سے خطاب کیا اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کی۔وزیر خزانہ نے اپنے تقریب کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، جن میں ایک بڑھتی آبادی اور دوسرا ماحولیاتی تبدیلی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں نجی شعبے کو ساتھ دینا ہوگا، حکومت تنہا کچھ نہیں کر سکتی۔ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کا آئندہ مالی سال کا بجٹ ٹیکس پالیسی آفس کی جانب سے مرتب ہوگا۔ ایف بی آر کا آئندہ مالی سال کے بجٹ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ نجی شعبے کو اس ملک کی قیادت کرنی ہے ۔ حکومت کا کام محض سازگار کاروباری ماحول مہیا کرنا ہے۔ایک موقع پر تاجروں کی جانب سے وزیر خزانہ سے نئے صوبے کا مطالبہ اور اس حوالے سے سوالات کیے گئے، جس پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے جواب دینے سے گریز کیا۔