فیصل آباد میں راجہ ریاض کے ن لیگ کے ٹکٹ پر این اے 104 سے الیکشن لڑنے پرپاکستان مسلم لیگ (ن) فیصل آباد دو دھڑوں میں تقسیم

منگل 2 جنوری 2024 13:12

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2024ء) سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے این اے 104 سے الیکشن لڑنے کا معاملہ پاکستان مسلم لیگ (ن) فیصل آباد دو دھڑوں میں تقسیم راجہ ریاض کے ن لیگ کے ٹکٹ پر این اے 104 سے الیکشن لڑینگے، راجہ ریاض کو این اے 104 سے الیکشن ٹکٹ کے گرین سگنل پر مقامی رہنما سخت ناراض، بار بار پارٹیاں بدلنے والے راجہ ریاض کی شمولیت سے ن لیگ کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا، لیگی راجہ ریاض لیگی رہنما احسان افضل کی جگہ الیکشن لڑیں گے، فیصل آباد۔

(جاری ہے)

راجہ ریاض ہر الیکشن میں پارٹی بدلتے ن لیگ کے ساتھ بھی یہی کریں گیاحسان افضل کے والد مرحوم سابق وزیر خزانہ رانا محمد افضل کی پارٹی کے لئے گرانقدر خدمات ہیں، رانا افضل کے بیٹے احسان افضل کو ہی این اے 104 سے الیکشن لڑائینگے، رانا افضل کی اہلیہ ڈاکٹر نجمہ افضل بھی ممبر پنجاب اسمبلی رہ چکی ہیں