جماعت اسلامی فورٹ عباس کی طرف سے اپنے پہلے الیکشن کمپین آفس کا افتتاح

الیکشن کمپین آفس کا افتتاح حلقہ این اے 163 میں جماعت اسلامی کے ایم این اے کے امیدوار عمر فاروق رامے نے کیا

Amir Sultan عامر سلطان بدھ 3 جنوری 2024 16:57

جماعت اسلامی فورٹ عباس کی طرف سے اپنے پہلے الیکشن کمپین آفس کا افتتاح
فورٹ عباس ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 03 جنوری 2024ء ) )جماعت اسلامی فورٹ عباس کی طرف سے اپنے پہلے الیکشن کمپین آفس کا افتتاح کیا گیا الیکشن کمپین آفس کا افتتاح حلقہ این اے 163 میں جماعت اسلامی کے ایم این اے کے امیدوار عمر فاروق رامے نے کیا. حلقہ پی پی 242 میں جماعت اسلامی کی طرف سے ایم پی اے کی امیدوار محترمہ نوید انور ہیں افتتاح کے موقع پر عمرفاروق رامے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ ہم جیت کر فورٹ عباس کی تقدیر بدل دیں گے چولستانی زمین کی مقامی لوگوں کو الاٹمنٹ کی جائے گی فورٹ عباس میں ایگریکلچر بیس انڈسٹری زون کاقیام کیا جائے گا ہسپتالوں کی اپگریڈیشن کی جائے گی پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کے نظام کو بہتر کیا جائے گا نہری پانی کو ٹیلوں تک پہنچایا جائے گا نوجوانوں کے لیئے باعزت روزگار کی فراہمی اورسڑکوں کی تعمیر کی جائے گی طلبہ اور طالبات کے لیے الگ الگ یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا چولستان میں جانوروں کے لیے مستقل چراگاہوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور فورٹ عباس میں ریلوے کا نظام بہتر کیا جائے گا اورمروٹ کو تحصیل کا درجہ دلوایا جائے گا عمر فاروق رامے نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کا منشور ہے کہ پاکستان کو مضبوط بنانا ہے معیشت کو مضبوط کرنا ، صوبوں کو خوشحال کرنا، آزاد بلدیاتی اداروں کا بنانا، سب کے لیے سستی خوراک مہیا کرنا، سب کے لیے انصاف کی فراہمی ، عام لوگوں کے لیے ملازمتیں مہیا کرنا، غریبوں کے لئے رہائشی کالونیاں بنانا ، تعلیم اور صحت کا حصول سب کے لیے، احتساب سب کا، آزاد خارجہ پالیسی کا قیام ، خواتین کو خوش حال بنانا، مزدوروں اور کسانوں کو خوشحال کرنا، نوجوانوں کو ہنر مند بنانا، خوشحال اقلیتیں اور مضبوط دفاع پر مرکوز ہے. انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کے معاشی، سماجی اور سیاسی نظام کو تبدیل کرنا چاہتی ہے، ملک کا نظام مدینہ کی اسلامی ریاست کی طرح قرآن پاک اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر مبنی ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی طرف سے عوام سے اپیل کی کہ وہ آنے والے انتخابات میں جماعت اسلامی کو ووٹ دیں اور پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنائیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ لوگ جماعت اسلامی پر بھرپور اعتماد کریں گے اور اسے عوام کی خدمت کا موقع دیں گے۔