پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بلوچستان سے قومی اسمبلی کی 12 اور صوبائی اسمبلی کی 31 نشستوں پر ٹکٹ الاٹ کر دیئے گئے

بدھ 3 جنوری 2024 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بلوچستان سے قومی اسمبلی کی 12 اور صوبائی اسمبلی کی 31 نشستوں پر ٹکٹ الاٹ کر دیئے گئے۔ بدھ کو مسلم لیگ (ن) کے میڈیا آفس کے مطابق صوبہ بلوچستان کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی مجموعی طور پر 43 نشستوں پر پارٹی ٹکٹ الاٹ کئے ہیں۔ این اے 251 سے نوابزادہ طورگل جوگیزئی، این اے 252 سے سردار یعقوب خان ناصر، این اے 253 سے میر دوستین ڈومکی، این اے 254 سے عبدالغفور، این اے 255 سے میر خان محمد جمالی، این اے 256 سے عبدالخالق، این اے 257 سے جام کمال خان، این اے 258 سے اسلم بلیدی، این اے 259 سے بعقوب بزنجو، این اے 260 سے سردار فتح محمد حسنی، این اے 261 سے میر عطاء اللہ لانگو اور این اے 262 سے نوابزادہ سلمان خان خلجی قومی اسمبلی کی نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے۔

(جاری ہے)

بلوچستان اسمبلی کی 31 نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کی طرف سے پی بی 1 سے حاجی میر حسن، پی بی 2 سے جعفر خان مندوخیل، پی بی 3 سے عبدالجبار کاکڑ، پی بی 4 سے سردار عبدالرحمن کھیتران، پی بی 5 سے محمد خان، پی بی 6 سے سردار مسعود علی خان، پی بی 7 سے نور محمد، پی بی 8 سے میر دوستین خان ڈومکی، پی بی 9 سے نوابزادہ چنگیز خان مری، پی بی 12 سے محمد عاصم کرد، پی بی 14 سے محمد خان، پی بی 13 سے میر شوکت علی، پی بی 15 سے سلیم احمد، پی بی 16 سے فائق علی جمالی، پی بی 18 سے حضور بخش، پی بی 19 سے میر فیاض طارق زہری، پی بی 20 سے سردار زادہ عالم خان بزنجو، پی بی 21 سے جام کمال خان، پی بی 22 سے جام کمال خان، پی بی 23 سے میر حیدر علی محمد حسنی، پی بی 30 سے محمد اشرف ساغر، پی بی 27 سے برکت علی، پی بی 28 سے ڈاکٹر علی بلوچ، پی بی 31 سے میر مجیب الرحمن محمد حسنی، پی بی 32 سے سردار عمیر محمد حسنی، پی بی 33 سے میر شعیب نوشیروانی، پی بی 34 سے سردار فتح محمد حسنی، پی بی 36 سے عطاء اللہ لانگو، پی بی 37 سے جمیل احمد شاہوانی، پی بی 39 سے نواب سلمان خان خلجی اور پی بی 46 سے ملک محمد مصلح الدین مینگل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے۔