مسلم لیگ ن نے سندھ سے پیپلزپارٹی کی اہم وکٹ اڑادی

ٹھٹھہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت وڈیرہ رسول بخش جاکھرو پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے

جمعرات 4 جنوری 2024 18:43

مسلم لیگ ن نے سندھ سے پیپلزپارٹی کی اہم وکٹ اڑادی
ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2024ء) مسلم لیگ ن سندھ میں ایک اور جیالے نے شمولیت اختیار کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت وڈیرہ رسول بخش جاکھرو پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بشیر میمن سے ملاقات میں باقاعدہ مسلم لیگ ن کا حصہ بنے،رسول بخش جاکھرو ٹھٹھہ میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی کرتے رہے ہیں۔رسول بخش جاکھرو جنرل الیکشن میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 225 ٹھٹھہ سے امیدوار بھی ہیں۔