فیصل آبا د سمیت پنجاب بھر میں ووٹرز کی کل تعداد 7 کروڑ 32 لاکھ 7ہزار 896

جمعہ 5 جنوری 2024 20:35

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2024ء) الیکشن کمیشن نے فیصل آبا د کیلئے ووٹرز کے حلقہ وائز اعدادوشمار جا ری کر دئیے ،فیصل آبا د سمیت پنجاب بھر میں ووٹرز کی کل تعداد 7 کروڑ 32 لاکھ 7ہزار 896 ہے، پنجاب میں رجسٹرڈ مرد ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 91 لاکھ 22 ہزار 82 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 40 لاکھ 85 ہزار 814 ہی, پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں ووٹرز کی کل تعداد 52 لاکھ 97ہزار 899 ہے، فیصل آباد میں رجسٹرڈ مرد ووٹرز کی تعداد 27 لاکھ 89 ہزار594جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 23 لاکھ 92 ہزار 864 ہے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد کے قو می اسمبلی کے 10حلقو ں میں سب سے زیادہ ووٹ این اے 98سمندری میں 5لاکھ 79ہزار ہیں ،یہا ں 3لاکھ 12ہزار مرد اور 2لاکھ 67ہزار خواتین ہیں ،سب سے کم ووٹ این اے 99میں ہیں جہاں مجموعی طور پر 4لاکھ 91ہزار 437ووٹر ہیں ،رانا ثناء اللہ کے حلقہ این اے 100میں 5لاکھ 8ہزار ووٹرز ہیں ،جس میں سے 2لاکھ 74 ہزار مرد اور 2لاکھ 33ہزار خواتین ہیں ،این اے 101میں 5لاکھ 35ہزار ،این اے 102میں 5لاکھ 41ہزار ،این اے 103 میں 5لاکھ 44ہزار اور این اے 104میں 5لاکھ 27ہزار ووٹرز ہیں ،این اے 95فیصل آباد میں 5لاکھ 14ہزار ،این اے 96 میں 5لاکھ 62ہزار اوراین اے 97میں 4لاکھ 91ہزار 504ووٹرز ہیں