الیکشن اپیلٹ ٹربیونل سماعت،حماد اظہر ، میاں اظہر ،شیخ امتیازاور محمد سلیم مہر کے کاغذات نامزدگی منظور

اتوار 7 جنوری 2024 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے اتوار کی تعطیل کے باوجود مختلف اپیلوں پر سماعت جاری رکھی اور ریٹرننگ افسران کی جانب سے مسترد کئے گئے مختلف امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے ۔ایپلٹ ٹریبونل نے حماد اظہر اور میاں اظہر کو الیکشن کے لیے اہل قرار دے دیا۔ریٹرننگ افسر نے حماد اظہر اور میاں اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کئےتھے۔

(جاری ہے)

پی پی 171 سے حماد اظہر اور انکے والد میاں اظہر کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے، اپیلٹ ٹریبونل نے تحریک انصاف لاہور کے صدر شیخ امتیاز کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے،ایپلٹ ٹریبونل نے شیخ امتیاز محمود کی اپیل پر سماعت کی،شیخ امتیاز کیجانب سے ایڈوکیٹ یوسف وائیں عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے ریٹرننگ افسر کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے پی پی 155 سے شیخ امتیاز کوالیکشن لڑنے کے لئے اہل قرار دے دیا،پی پی 155 سے شیخ امتیاز محمود کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات مسترد ہوگئے۔ اپیلٹ ٹریبونل نے پی ٹی آئی امیدوار محمد سلیم مہر کے حلقہ این اے 177 اور این اے 132 سے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے اور ریٹرننگ افسر کا فیصلہ مسترد کر دیا۔