پشاور،کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف 53 اپیلوں پر سماعت، 31 منظور

پیر 8 جنوری 2024 18:17

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2024ء) صوبائی دارالحکومت پشاور میں الیکشن ٹریبونل نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف 53 اپیلوں پر سماعت کی جس میں 31 درخواستوں کو منظور کر لیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹریبونلز نے 10 اپیلیں خارج کردیں جبکہ ٹربیونلز نے 12 اپیلوں پر سماعت ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

ٹربیونل نے ابو تراب، آفتاب عالم، خرم ذیشان، ثانیہ حیدر سمیت 31 امیدوارں کی اپیلیں منظور کیں۔این اے 31 پشاور سے تیمورحسن، این اے 21 مردان سے دوست محمد خان کے کاغذات منظور کیے گئیصوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 83 سے حوریہ خان، پی کے 34 نوشہرہ سے محمد شاہد، پی کے 73 پشاور سے سخی جان، پی کے 81 سیاصغر خان، 82 سے صمد مرسلین اور 83 سے سرفراز مرسلین کی اپیلیں خارج کر دی گئیں۔