پاکستان مسلم لیگ (ن) کا میانوالی کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان

جمعرات 11 جنوری 2024 13:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے ضلع میانوالی کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پارٹی کے مرکزی الیکشن سیل کے چیئرمین محمد اسحاق ڈار کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع میانوالی کی قومی اسمبلی کی نشستوں این اے 89 پر عبیداللہ خان شادی خیل ، این اے 90 پر حمیر حیات خان روکھڑی اور این اے 91 پر عبدالمجید خان خانان خیل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے ۔صوبائی اسمبلی کی نشستوں پی پی 85 پر امانت اللہ خان ، پی پی 87 پر انعام اللہ خان نیازی ، پی پی 88 پر ملک محمد فیروز جویا اور پی پی 89پر عبدالمجید خان خانان خیل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے ۔