Live Updates

تحریک انصاف نے کچھ حلقوں کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا

علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، شاندانہ گلزار، تیمور جھگڑا، کامران بنگش، شوکت یوسفزئی سمیت پی ٹی آئی کے متعدد دیرینہ رہنماوں کو ٹکٹ مل گئے

muhammad ali محمد علی جمعہ 12 جنوری 2024 00:28

تحریک انصاف نے کچھ حلقوں کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا
پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 جنوری 2024ء ) تحریک انصاف نے کچھ حلقوں کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات کیلئے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرنا شروع کر دیا۔ ابتدائی طور پر تحریک انصاف کی جانب سے خیبرپختونخواہ کے چند حلقوں کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان امیدواروں میں علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، شاندانہ گلزار، تیمور جھگڑا، کامران بنگش، شوکت یوسفزئی سمیت پی ٹی آئی کے متعدد دیرینہ رہنما شامل ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما گوہر علی خان این اے 10 سے الیکشن لڑیں گے۔ ق این اے 1 سے عبدالطیف، این اے 2 ڈاکٹر امجد، این اے 6 محبوب شاہ، این اے 7 بشیر خان، این اے 8 گلداد خان، این اے 9 جنید اکبر، این اے 11 نواز خان، این اے 12 غلام سعید، این اے 13 پرنس نواز خان، این اے 18 عمرایوب، این اے 19 سے اسد قیصر کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

این اے 23 سے علی محمد خان، این اے 35 شہریار آفریدی، این اے 30 شاندانہ گلزار، این اے 41 شیر افضل مروت، این اے 44 سے علی امین گنڈا پور کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، تیمور جھگڑا، کامران بنگش، مینہ خان، اکبر ایوب اور ارشد ایوب صوبائی اسمبلی کی نشست پر پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف جمعہ کے روز اپنے تمام امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر سکتی ہے۔ جمعرات کےروز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہرکا کہنا تھا کہ انتخابات کیلئے ٹکٹوں سے متعلق مشاورت مکمل ہوگئی ہے اور آج رات 11 بجے سے پہلے ٹکٹوں کا اعلان کروں گا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ بھی ٹکٹوں کے حوالے سے فائنل مشاورت مکمل ہوگئی۔ آج کی تاریخ میں ہی انتخابی ٹکٹوں کا اعلان کردیں گے جبکہ تین، چار روز میں انتخابی مہم کا بھی باقاعدہ آغاز کرنے جارہے ہیں۔ ٹکٹوں کے حوالے سے سارے پراسس کو مکمل کر لیا ہے، ٹکٹوں کی تقسیم پر کسی کے بھی تحفظات نہیں رہیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات